لفٹینٹ گورنر کے مشیر اور نائب صدر اسپورٹس کونسل فاروق خان نے روس میں منعقدہ ماسکو ووشو اسٹارز چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر اسٹار ووشو کھلاڑی کو مبارکباد دی ۔ مسٹر خان نے کہا ” ہمیں صادق طارق پر فخر ہے کہ انہوں نے ماسکو ووشو اسٹارز چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر بین الاقوامی میدان میں ملک کا نام روشن کیا “ ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بالخصوص جموں و کشمیر کو 15 سالہ صادق طارق کی ماسکو روس میں شاندار کارکردگی پر فخر ہے ۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کی سیکرٹری مسز نزہت گُل نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر حکومت لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی متحرک قیادت میں ان تمام نوجوانوں کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے جو کھیلوں کی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں کیرئیر و آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ” بیٹی پڑھاو¿ بیٹی بچاو¿ کا اصل مطلب یہی ہے اور ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر بچے کو اپنی کھیلوں کی مہارتوں کے اظہار کا موقع ملے ۔ “ مشیر خان اور انہوں نے سعدیہ اور اس کے ساتھیوں کو تربیت دینے کیلئے نیشنل چیف کوچ ووشو اور سی ای او مسٹر کلدیپ ہنڈو صدر جے اینڈ کے ووشو ایسوسی ایشن مسٹر وجے صراف کو مبارکباد اور شکریہ ادا کیا ۔ مشیر خان نے ایم وائی اے ایس اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا ماسکو ووشو سٹارز چیمپین شپ میں ہندوستانی ٹیم کی شرکت کو منظوری دینے ، سہولت فراہم کرنے اور یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی اور دعا کی کہ سعدیہ طارق دسمبر کے مہینے میں چین میں ہونے والے یوتھ ایشین گیمز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی ۔ پرنسپل سیکرٹری وائی ایس ایس محکمہ الوک کمار نے بھی طارق اور سپورٹس کونسل کو مبارکباد دی ۔