بہرائچ(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے پوری دنیا میں جاری اتھل پتھل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کا طاقت ور ہونا نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری انسانیت کےلئے بھی ہندوستان کا طاقت ور ہونا بہت ضروری ہے ۔ضلع بہرائچ کے پیاگ پور میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا آپ دیکھ رہے ہیں کہ اس وقت میں دنیا میں کتنی اتھل پتھل مچی ہوئی ہے ۔ ایسے میں آج ہندوستان کا طاقت ور ہونا ہندوستان اور پوری انسانیت کے لئے بہت ضروری ہے ۔آپ کا ایک ایک ووٹ ہندوستان کو تقویت فراہم کرے گا۔ اپوزیشن جماعتوں بالخصوص سماج وادی پارٹی(ایس پی) کو بلواسطہ طور سے ہدفت تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ انتقام کے لئے بے چین ہیں اور اگر ان ‘مافیا وادیوں کو موقع ملا تو گاو¿ں غریب کی اسکیمات کو بند کردیں گے وہ بدلہ لینے کی طاق میں ہیں۔کیا آپ بدلہ لینے دیں گے ، جو بدلہ لینا چاہتے ہیں ان کوا ٓنے دیں گے ۔کمیشن، کرائم،قبضہ داری کے طرف داریہی لوگ پھر سے میدان میں اتر آئیں گے ۔