تین ملزمان سی جی ایم کورٹ کے سامنے پیش
سرینگر تیزاب حملے میںپولیس نے1000صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کیا ہے جبکہ تینوں ملزمان کو سی جی ایم کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ملزمان میں ایک کم عمر ہونے کے باعث انہیں جونائیل جیل بھیج دیا جائے گا ۔اطلاعات کے مطابق سرینگر کے حول علاقے میں دوشیزہ پر تیزاب حملے میںجموں کشمیر پولیس نے 1000صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کیا ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ منگل کو تینوں ملزمان کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ تین ملزمان میں ایک کم عمر بھی شامل ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے دائر کئے گئے چارج شیٹ میں تین ملزمان میں اگرچہ دو کی عمر 18سال سے زائد ہے تاہم تیسرے ملزم کی عمر 16سال سے کم ہے جس کے نتیجے میںان کے خلاف جونائیل ایکٹ کے تحت کارورائی ہو گی ۔ خیال رہے کہ سرینگر کے حول علاقے میں تین نوجوانوں نے ایک دوشیزہ پر تیزاب حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دوشیزہ مکمل طور پر جھلس گئے تھی جبکہ اس کی آنکھوں کی روشنی بھی چلی گئی جس کے بعد مذکورہ دوشیزہ کو علاج و معالجہ کیلئے باہر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ادھر ایس ایس پی سرینگر نے بتایا کہ تینوں ملزمان کے خلاف کافی شواہد موجود ہے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مجرمان کو ایسی سزا ملے گی جو ایک مثال بن کر سامنے آئیں ۔