تعلیمی اداروں میں نشستوں کی کمی کے مسئلے کو حل کرے گا/وزیراعظم
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیجیٹل کے قیام کا فیصلہ بھارت میں تعلیمی اداروں میں سیٹوں کی کمی کے مسئلے کو حل کرے گا۔اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مادری زبان میں تعلیم، طلبہ کی ذہنی نشو و نما سے تعلق رکھتی ہے، وزیراعظم نے اِس بات کو ا±جاگر کیا کہ طبی اور تکنیکی تعلیم مقامی زبانوںمیں کئی ریاستوںمیں شروع ہوچکی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیجیٹل کے قیام سے بھارت میں تعلیمی اداروں میں نشستوں کی کمی کے مسئلے کو حل کرے گا۔ 2022-23 کے مرکزی بجٹ کے مثبت اثرات پر ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سبھی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیںکہ ڈیجیٹل یونیورسٹی جلد سے جلد اپنا کام کاج شروع کردے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹویٹی نے عالمی وبا کے دوران تعلیمی نظام کو جاری رکھا۔ اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مادری زبان میں تعلیم، طلبہ کی ذہنی نشو و نما سے تعلق رکھتی ہے، وزیراعظم نے اِس بات کو ا±جاگر کیا کہ طبی اور تکنیکی تعلیم مقامی زبانوںمیں کئی ریاستوںمیں شروع ہوچکی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 2022-23 کا مرکزی بجٹ کافی حد تک قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں مدد گار ثابت ہوگا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم کے شعبے سے متعلق پانچ پہلووں پر توجہ دی گئی ہے، جن میں معیاری تعلیم کو ہمہ گیر بنایا، ہنر مندی کا فروغ، شہری منصوبہ بندی اور ڈیزائن، بین الاقوامی بنانا اور اے وی جی سی۔