گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دوسرے المناک حادثے میں بڈگام سے سرینگر آنے والی ٹرین کے زد میں آکر لولاب کا ایک اور نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔ اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق راولپورہ رنگریٹ سرینگر علاقے میںمنگل کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ٹرین کی زد میں آکر 25سال کا نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔ ریلوئے پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 25سالہ نوجوان ریلوئے لائن کراس کرنے کی کوشش میں تھا جس دوران چلتی ٹرین نے اسکو ٹکر ماردی ۔ انہو نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کی شناخت ذاکر احمد کھٹانہ ولد غلام احمد کھٹانہ ریلوے ساکنہ لولاب کے بطور ہوئی ہے ۔ یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔بڈگام سرینگر ریلوئے لائن پر سوموار کی صبح ایک اور حادثے میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شہری لقمہ اجل بن گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بڈگام سے سرینگر کی طرف جا رہی ریل گاڑی نے راستے میں ایک شہری جس کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی از جاںہو گیا ۔