Daily Aftab
30 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے جموں وکشمیر کا نوجوان نااُمید اور بے بس ۔ ڈاکٹر فاروق

by Online Desk
18 فروری 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

حکمرانوں کی نوجوان کُش پالیسیوں سے یہاں کا نوجوان نااُمید اور بے بس دکھائی دے رہا ہے کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں منشیات اور دیگر برے کاموں کی طرف راغب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط شعاری سے یہاں کے پڑھے لکھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین جموں کے عہدیداران اور کارکنان آج یونین صدر ن مہیش بخشی کی قیادت میں صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کیساتھ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقی ہوئے۔ اس موقعے پر صدرِ صوبہ جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا، صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر خالد نجید سہروردی اور صدرِ صوبہ جموں یوتھ ونگ اعجاز جان بھی موجود تھے۔ سٹوڈنٹس ونگ سے وابستہ عہدیداران نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو نوجوانوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کرنے کے علاوہ مقامی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے معدوم کئے جانے پر زبردست مایوسی کا اظہار کیا۔ طلباءنے کہاکہ ہمیں اپنا مستقبل مخدوش نظر آرہاہے کیونکہ جموں وکشمیر میں جس طرح باہری ریاستوں کے اُمیدوروں کیلئے نوکریاں حاصل کرنے کیلئے میدان کھلا چھوڑا جارہا ہے ، یہ ایک خطرناک رجحان ہے جس سے نوجوان پود نااُمیدی اور مایوسی کے بھنور میں ڈوبتی جارہی ہے۔ طلباءنے کہا کہ دیگر ریاستوں میں جہاں روزگار کے مواقع مقامی نوجوانوں کیلئے مخصوص رکھنے کا رجحان جاری ہے ، حتیٰ کہ کچھ ریاستوں میں نجی سیکٹر میں بھی مقامی نوجوانوں کیلئے مخصوص کوٹا رکھنے کے قوانین پاس کئے جارہے ہیں لیکن جموں وکشمیر کی نوکریاں باہری لوگوں کو دیکر یہاں کے نوجوانوں کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں۔ پبلک سروس کمیشن کی طرف سے31اکتوبر 2019سے قبل کی 1500سے زائد اور باڈر بٹالین کےلئے لئے گئے امتحانات کو رد کرنے کو مقامی نوجوانوں کے حقوق پر شب خون مارنے کی تازہ مثالیں ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہ سٹوڈنٹس ونگ سے وابستہ طلباءکو یقین دہانی کرائی کہ وہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اُٹھانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کیساتھ ملاقات کرکے اُن کی توجہ بھی اس سنگین مسئلے کی طرف مرکوز کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے پہلے بھی جموں وکشمیر کے نوجوانوں کی سلب کی جارہی نوکریوں کا مسئلہ بار بار اُٹھایا ہے اور ہم اس سمت میں اُس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں جب تک یہاں کی نوکریاں مقامی نوجوانوں کیلئے مخصوص رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی نوجوان کُش پالیسیوں سے یہاں کا نوجوان نااُمید اور بے بس دکھائی دے رہا ہے اور ایسی صورتحال میں منشیات اور دیگر برے کاموں کی طرف راغب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط شعاری سے یہاں کے پڑھے لکھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں اور عمر کی حد پار کررہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی طلباءونگ سے وابستہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ والدین کی خدمت کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں اور ہمیشہ بڑھوں کی عزت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت، مذہبی ہم آہنگی اور خصوصی پوزیشن کی بحالی اور فرقہ پرست عناصر کی مذموم سازشوں کا توڑ کرنے میں نوجوانوں کا اہم رول ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
این آئی اے نے سرینگر ، کولگام ، اننت ناگ سمیت 8مقامات پر چھاپہ ماری

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں
تازہ ترین خبریں

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے جموں وکشمیر کا نوجوان نااُمید اور بے بس ۔ ڈاکٹر فاروق

18 فروری 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(جنگلوں کا صفایا اور ماحول کی کثافت)

01 دسمبر 2021
 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت
تازہ ترین خبریں

 جموںو کشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات میں 36.85 لاکھ افراد کی ریکارڈ تعداد میں شرکت

19 اگست 2023
جموں کشمیر میں کوروناکے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے
تازہ ترین خبریں

مثبت نئے232 معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک4,44,069مریض صحتیاب

17 فروری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d