خفیہ دستاویزات افشاءکرنے کے الزام میں
این آئی اے نے آئی پی ایس آفسیر کو گرفتار کرلیا
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ہماچل پردیش کے ایک آئی پی آفسیر کو جموں کشمیر میں عسکری تنظیموں کو خفیہ جانکاری فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ہماچل پردیش کیڈر کے ایک آئی پی ایس آفسیر اروند دگ وجے نیگی کو لشکر طیبہ کے اور گراونڈ ورکر کے ساتھ رابطے اور اسے خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے ۔ نیگی پر الزام ہے کہ انہوں نے لشکرطیبہ سے وابستہ ایک( او جی ڈبلیو )بالائے زمین کارکن کو خفیہ جانکاری فراہم کی تھی ۔ذرائع کے مطابق 6 نومبر 2021 کو درج مقدمے کے سلسلے میں نیگی سے پہلے چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں نے تفتیش کے دوران نیگی کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی، پولیس نے بتایا۔ نیگی شملہ میں تعینات ایک سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ہے۔ پولس نے دعویٰ کیا کہ این آئی اے نے پایا کہ نیگی نے اپنی او جی ڈبلیو تحقیقات کے سلسلے میں خفیہ فائلیں لیک کی ہیں۔