لسجن گریڈ سپریٹر منصوبے میں حال کئی رُکاوٹوں کو موقعے پر ہی دور کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سرینگر، محمد اعجااز اسد نے جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں کا ایک وسیع دورہ کیا تاکہ پانتھہ چوک، ایچ ایم ٹی، میرگنڈ،بمنہ اور ضلع کے دیگر علاقوں میں جاری مختلف جاری بڑے پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ پنتھہ چوک ڈپٹی کمشنر نے لسجن بائی پاس پر فلائی اوور اور پنتھہ چوک کے قریب NH-44 پرروڈ کی تعمیر کے کاموں کی رفتار کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اگلے پانچ دنوں کے اندر منصوبے کے راستے میں تمام تعمیرات اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر PDD کو سات دنوں کے اندر سروس روڈ کی الائنمنٹ میں یوٹیلیٹیز کی شفٹنگ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ڈی سی نے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو بھی ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام کریں اور کام کو دو ماہ کے اندر مکمل کریں تاکہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو بہتر بنایا جا سکے۔