Daily Aftab
16 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

شوپیاں زینہ پورہ میں تصادم ۔ ایک مقامی جنگجو اور 2فوجی ہلاک

by Online Desk
19 فروری 2022
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جنوبی ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ ژیر مرگ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین خونین جھڑپ میں ایک جنگجو اور دو فوجی مارے گئے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ مکان مالک نے سرچ ٹیم کو گمراہ کیا کہ اُس کے مکان میں جنگجو نہیں ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار مکان مالک سے پوچھ تاچھ ہی کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں مکان میں موجود ملی ٹینٹ نے اندھا دھند فائرنگ کی جس وجہ سے دو اہلکار از جان ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مکان مالک کی گرفتار عمل میں لا کر اُس کے خلاف اینٹی ملی ٹینسی کا کیس درج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی صبح کو شوپیاں کے زینہ پورہ ژیر مرگ گاوں کو محاصرے میں لے کرتلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں کی ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر بادامی باغ فوجی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ مہلوک فوجی اہلکاروں کی شناخت سپاہی سنتوش یادو اور سپاہی چوہان رومت تاناجی کے بطور ہوئی ہے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد زینہ پورہ شوپیاں کے ژیر مرگ گاوں کو محاصرے میں لے کر آس پاس علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقام کی اور منتقل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار گوہر احمد بٹ نامی شخص کے رہائشی مکان تک پہنچے اور اُس کو باہر آنے کی تاکید کی۔ آئی جی کشمیر کے مطابق گوہر نامی مکان مالک نے سیکورٹی فورسز کو گمراہ کیا کہ اُس کے مکان میں کوئی جنگجو موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکار اُس کے ساتھ پوچھ تاچھ ہی کر رہے تھے کہ اسی اثنا میں مکان میں موجود ایک جنگجو اندھا دھند فائرنگ کرکے باہر آیا جس وجہ سے دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر دم توڑ بیٹھے۔ آئی جی کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں جنگجو بھی مارا گیا جس کی بعد میں شناخت عبدالقیوم ڈار ساکن لارو کاکہ پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہلوک جنگجو کے قبضے سے اے کے رائفل اور ایک پستول برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ مکان مالک کو حراست میں لے کر اُس کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آئی جی کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹ کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹ کے رہائشی مکان میں اپریل 2020کو ایک تصادم بھی ہوا تھا ۔ انہوںنے بتایا کہ عبدالقیوم ڈار نامی مہلوک جنگجو پر پبلک سیفٹی ایکٹ بھی عائد کیا گیا اور اگست 2021میں اُس کو رہا کیا گیا لیکن وہ خفیہ طریقے سے ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کر رہا تھا۔ آئی جی کے مطابق ایس ایس پی پلوامہ نے بتایا کہ کچھ روز قبل ڈار اپنے رہائشی مکان سے لاپتہ ہو گیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ اُس نے ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ادھر پولیس نے عوام سے پ±ر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک ا±سے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ چنانچہ ممکن طور جھڑپ کی جگہ بارودی مواد اگر پھٹنے سے رہ گیا ہو تو ا±س کی زد میں آکر کسی کی جان بھی جاسکتی ہے۔ اسی لئے لوگوں سے بار بار اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ کا رخ کرنے سے اجتناب کریں۔ لوگوں سے التجا کی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی عملے کو اپنا کام بہ احسن خوبی انجام دینے میں بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکیں۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعویٰ

بڈگام میں پولیس کارروائی غیر قانونی لکڑی بر آمد ، 02 اسمگلر گرفتار ۔

اسی بارے میں

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت
جموں و کشمیر

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

16 مئی 2022
گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعویٰ
قومی

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعویٰ

16 مئی 2022
بڈگام میں پولیس کارروائی غیر قانونی لکڑی بر آمد ، 02 اسمگلر گرفتار ۔
جموں و کشمیر

بڈگام میں پولیس کارروائی غیر قانونی لکڑی بر آمد ، 02 اسمگلر گرفتار ۔

16 مئی 2022
عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ہدایت جاری
تازہ ترین خبریں

عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ہدایت جاری

16 مئی 2022
سری لنکا کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ’جنگی اقتصادی کابینہ‘ تشکیل
تازہ ترین خبریں

سری لنکا کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ’جنگی اقتصادی کابینہ‘ تشکیل

16 مئی 2022
روس کی گولہ باری میں کمی، فوج سرحد سے پیچھے ہٹ رہی ہے
تازہ ترین خبریں

روس کی گولہ باری میں کمی، فوج سرحد سے پیچھے ہٹ رہی ہے

16 مئی 2022
ایل جی منوج سنہا کی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات
تازہ ترین خبریں

ایل جی منوج سنہا کی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات

16 مئی 2022
نفرت کا ماحول مختلف برادریوں کے درمیان تقسیم کو گہرا کر رہا ہے: فاروق عبد اللہ ، محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

نفرت کا ماحول مختلف برادریوں کے درمیان تقسیم کو گہرا کر رہا ہے: فاروق عبد اللہ ، محبوبہ مفتی

16 مئی 2022
ہندوستان کے لوکل کوگلوبل بنانے کی سمت میں بھی ایک اچھا قدم: مودی
تازہ ترین خبریں

ہند- نیپال تعلقات مزید گہرے ہوں گے

15 مئی 2022
Next Post
پونچھ میں حد متارکہ دھماکہ ،بی ایس ایف اہلکار شدید طورپر زخمی

پونچھ میں دھماکہ کمسن بچی شدیدطورپر زخمی

اہم خبریں

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

گیان واپی مسجد میں شیولنگ ملنے کا دعویٰ

عمران خان کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ہدایت جاری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

شوپیاں زینہ پورہ میں تصادم ۔ ایک مقامی جنگجو اور 2فوجی ہلاک
تازہ ترین خبریں

شوپیاں زینہ پورہ میں تصادم ۔ ایک مقامی جنگجو اور 2فوجی ہلاک

19 فروری 2022
یاسین ملک کیس کے سلسلے میں عدالت کا جوبھی فیصلہ آئے گا اُس کو تسلیم کیا جائے گا/مرکزی وزیر
تازہ ترین خبریں

یاسین ملک کیس کے سلسلے میں عدالت کا جوبھی فیصلہ آئے گا اُس کو تسلیم کیا جائے گا/مرکزی وزیر

11 مئی 2022
حیدر پور ہ جھڑپ میں مارے گئے تیسرے شہری کے نعش کے مطالبہ کو لیکر محبوبہ مفتی کا راج بھون مارچ
تازہ ترین خبریں

سری لنکاکی صورتحال بھارت کیلئے چشم کشا

11 مئی 2022
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(اُردو زبان کو فروغ دینے کی ضرورت)

22 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔