ADVERTISEMENT
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں کمسن بچی زخمی ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پونچھ کے مضافاتی علاقے دھارا شاہ پورہ سیکٹر میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب زیر زمین بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک کمسن بچی زخمی ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ 12سالہ جمیلہ بی مویشیوں کو گھاس چرانے کی خاطر لائن آف کنٹرول کے نزدیک پہنچی جس دوران اُس کا پیر زیر زمین بارودی سرنگ پر پڑا جس وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کمسن بچی کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔
ADVERTISEMENT