تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط کرنے کا دعویٰ
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے سنیچر کی صبح کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس دوران قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کی جانب سے حوالہ فنڈنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے خلاف آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے ہفتے کی صبح وادی کے مختلف اضلاع میں کئی مکانوں پر چھاپے ڈالے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ ، گاندربل ، پلوامہ اور بارہ مولہ اضلاع میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ این آئی اے ذرائع نے چھاپہ ماری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔