28 دنوں میں پوری دنیا میں 71 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے
واشنگٹن(یو این آئی) پوری دنیا میں کورونا کا پھیلا¶ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 28 دنوں میں جہاں پوری دنیا میں کووڈ-19 انفیکشن کے 8 کروڑ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں اس دوران 71 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ویکسین لی ہے .امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق پوری دنیا میں کورونا معاملوں کی تعداد 41 لاکھ 35 ہزار 6 ہزار 834 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 58 لاکھ 26 ہزار 564 تک جا پہنچی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 10,224,083,403 افراد نے ویکسین لی ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے پہلے دس ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا کے کل معاملوں کی تعداد 77,919,052 ہے اور اب تک کل 922,473 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 28 دنوں کے دوران امریکہ میں 11,327,036 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جبکہ 67,358 افراد ہلاک ہوئے ۔دوسرے نمبر پر فرانس ہے جہاں کورونا معاملوں کی کل تعداد 21,886,328 ہے اور اب تک 1,36,187 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں گزشتہ 28 دنوں کے دوران 7,498,192 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 7,933 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ساتھ ہی ہندوستان میں جہاں متاثرین کی کل تعداد 42,692,943 ہو گئی ہے ۔














