Daily Aftab
19 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں کشمیر میںچار سو صحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کو 7,177 کروڑ روپے سے شروعات کی گئی

by Online Desk
06 فروری 2022
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پوری دُنیا کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کو کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض سے نمٹنے کا ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ اور اُنہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں طبی ڈھانچے کوبڑھایا ہے۔پورے جموں و کشمیر میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے زائد اَز400 طبی بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں پر کام شروع کئے جارہے ہیں جن پر 7,177کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ جموں صوبہ اور کشمیر صوبہ میں دو نئے ایمز 4,000 کروڑ روپے ( ہر ایک پر 2,000کروڑ روپے ) کی لاگت اور سات نئے سرکاری میڈیکل کالج کل 1595 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے جارہے ہیں۔ 10 نئے نرسنگ کالجز60 کروڑ روپے لاگت سے قائم کئے جارہے ہیں اور دونوں صوبوں جموںاور کشمیر میں ایک ایک سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ 240 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم ہو رہے ہیں۔جموںوکشمیر کو پی ایم ڈی پی کے تحت صحت کے 140 پروجیکٹوں کے لئے 881کروڑ روپے بھی واگزار ہوئے ہیں جن میں سے 75پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں اور 26 پروجیکٹ جلد مکمل کئے جائیں گے ۔ عالمی بینک جموںوکشمیر کو 367 کروڑ روپے کی مالی اِمداد فراہم کر رہا ہے ۔ اِس طرح یہاں صحت حفظان اِداروں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔جموںوکشمیر میں ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں کئی اِقدامات جیسے اودھمپور اور ہندواڑہ میں دو نئے میڈیکل کالجوں کے علاوہ پانچ نئے میڈیکل کالجوں کا قیام، گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی 500 اِضافی نشستیں جن میں 85 نشستیں مالی طور پر کمزور طبقوں کی خاطر رکھی گئی ہیں۔نئے میڈیکل کالجز کو تمام ضروری سہولیات کے ساتھ ضلع ہسپتالوں سے منسلک کر کے اَپ گریڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ 300بستروں کے ہسپتالوں کو 500 بستروں کے ہسپتالوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ محکمہ صحت نے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی کمی کو دُور کرنے اور اِس سطح پر ماہرین تیار کرنے کے لئے اَضلاع کے سرکاری میڈیکل کالجوں اور ضلع ہسپتالوں میں نیشنل بورڈ کورسوں کا ڈپلومہ شروع کیا ہے جس سے کم سے کم 250 نشستیں بڑھ جائیں گی۔آیوش نے صحت دیکھ رکھ کی خدمات کو فروغ دینے کے لئے دو آیوش کالج ۱)یونانی اور ۲) آیورویدک کالج قائم کئے گئے ہیں۔571 سٹینڈالون ڈسپنسریوں کو آیوش کی سہولیت بھی فراہم کی جارہی ہیں۔11 ایگزیلری نرس اور مِڈ وائف (اے این ایم) / جنرل نرسنگ اینڈ مِڈ وائفری(جی این ایم ) سکولوں کو مرکزی مدد سے فعال کیا گیا ہے اور 10مزید بی ایس سی کا تعارف پیرا میڈیکل کورسز سکول کام کرنے کے عمل میں ہیں ۔ تمام ترقیاتی اقدامات کے نتیجے میں جموںوکشمیر کے ہیلتھ اِنڈکس میں مسلسل بہتری اور مثبت تبدیلیاں آئی ہیں ۔ گذشتہ تین برسوں میں جموںوکشمیر میں نوزائیدہ اَموات کی شرح 23.1سے کم ہو کر 13.3فیصد فی ہزار ہو گئی ہے ۔شیر خوار بچوں کی شرح اَموات32.4 سے کم ہو کر 16.3فیصد فی 1000ہو گئی ہے ۔ پیدائشی وقت جنسی تناسب 923 سے بڑھ کر 976 فی ہزار ہو گیا ہے ۔ اِدارہ جاتی زچگی 7فیصد سے بڑھ کر 92.4فیصد ہو گئی ہے ۔ جموں و کشمیر اِنتظامیہ دو میڈی سٹیز جموںصوبہ میں ایک اور کشمیر صوبہ میں ایک قائم کرنے جا رہی ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کپواڑہ میں نوجوان کی لاش برآمد

دو ہفتے قبل جمالٹہ نوا کدل میں جھلسنے والا شخص زندگی کی جنگ ہار گیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں کشمیر میںچار سو صحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کو 7,177 کروڑ روپے سے شروعات کی گئی
تازہ ترین خبریں

جموں کشمیر میںچار سو صحت بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کو 7,177 کروڑ روپے سے شروعات کی گئی

06 فروری 2022
موجودہ حالات میں نہ پاکستان ہم سے کچھ لے سکتا ہے اور نہ ہی ہم لے سکتے ہیں
تازہ ترین خبریں

خواجہ ثنااللہ کو 12ویں برسی پرڈاکٹر فاروق عبداللہ کا خراج عقےدت

24 نومبر 2021
پولیس کا اننت ناگ میں لشکر سے وابستہ جنگجو گرفتارکرنے کا دعویٰ،اسلحہ برآمد
تازہ ترین خبریں

ضمانت پر رہا ہونے والوںکو اب جی پی ایس سسٹم سے جوڑا جائے گا 

05 نومبر 2023
ہم اہل خانہ کے مطالبات پر غور کریں گے
تازہ ترین خبریں

عسکریت کے ساتھ ساتھ منشیات سب سے بڑا چلینج لوگ تعاون فراہم کرے

23 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d