مرنے والوں کی تعداد اب دو تک پہنچ گئی ہے
شہر خاص کے جمالٹہ نوا کدل میں گزشتہ ماہ آگ کی واردات کے دوران جھلسنے والا 48سالہ شہری 18دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہرنے کے بعد زندگی کی جنگ ہا رگیا ۔ ہسپتال ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی شخص کے اندرونی اعضاءمتاثر ہوئے تھے۔ یو پی آئی کے مطابق سری نگر کے جمالٹہ نوا کدل میں گذشتہ ماہ آگ کی ایک وردات میں شدید جھلسنے والا 48 سالہ شہری 18 دنوں تک موت حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد سوموار کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا اور اس طرح اس واردات میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔واضح رہے کہ جمالٹہ نوا کدل میں 20 جنوری کو آگ کی ایک واردات میں تین افراد زخمی جبکہ چار مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمالٹہ نوا کدل میں 20 جنوری کو آگ کی واردات میں شدید جھلسنے والا 48 سالہ شہری سوموار کی صبح یہاں شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت عبدالمجید کے بطور ہوئی ہے۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ متوفی کا جسم بری طرح سے جھلس گیا تھا جس وجہ سے وہ ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے متوفی شہری کو بچانے کی انتھک کوشش کی تاہم قریباً دو ہفتے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا ۔













