لےفٹنٹ گورنر منوج سنہا جموں اوران کا مشےر سرےنگر مےں سلامی اور ترنگا لہرائیں گے
سرینگر/25جنوری /سی این ایس/ کڑے حفاظتی بندوبست، کورونا وبا اوربغےر کسی کال کے ہڑتا ل رہنے کے بیچ آج 26جنوری کی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جموں وکشمےر کی دونوں دارالحکومتوں میں ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سرےنگر مےں تلاشی کی مہم کے آ خری روز گا ڑےوں اور راہگےروں کی تلاشی مےں سرعت لائی گئی۔ سی اےن اےس کے مطابق بھارت کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ راجدھانی دہلی سے سرینگر تک26 جنوری کی تقریبات احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے زمین سے فضا تک سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرانے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کیلئے بھارت کی راجدھانی دہلی کے علاوہ پارلیمنٹ ہاوس، لال قلعہ، عدالت عظمیٰ کے علاوہ مختلف شہروں میں قائم ہوائی اڈوں اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات پر غیر معمولی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے جبکہ دہلی کے انڈین گیٹ جہاں اس سلسلے میں قومی تقریب منعقد ہورہی ہے پر ہزاروں کی تعداد میں خصوصی فورسز کے علاوہ نیشنل سیکورٹی گارڈوں کو تعینات کیا گیا۔گذشتہ ایک ہفتہ سے ہی اگر چہ پوری وادی میں ہا ئی الرٹ جاری کر کے پو لیس اور نیم فوجی دستوں نے جگہ جگہ نا کے لگا کرگا ڑےوں اور راہگےروں کی تلاشی کا روائیاں شروع کیںتاہم یہ مہم کل انتہا پر تھی۔شہر میں داخل ہو نے کے تمام راستوں پر گا ڑےوں کی با ریک بینی سے تلاشی لی جا رہی تھی جبکہ گا ڑیوںمیں سوار مسافروں اور راہگےروں کو ہاتھ اوپر کر کے جا مہ تلاشہ لی جا رہی تھی۔شہر کے اہم چوراہوں پر پو لیس نے ڈراپ گےٹ قائم کئے تھے جہاں سے گا ڑےوں کی مکمل تلاشی کے بعد ہی اُنہیںآگے جا نے کی اجا زت دی جا تی تھی جبکہ لالچوک ریذیڈنسی روڑ،بابا ڈیمب روڑ،ائرپورٹ روڑ،سلک فیکٹری روڑکے علاوہ سول لائنز اور پائین شہرمیں نیم فوجی دستوں اور پو لیس گشت میں اضافہ کیا گےا تھا اور چپے چپے پر جدید ہتھےاروں سے لیس نیم فوجی اہلکار چوکنا تھے۔ سرینگر کے کرکٹ اسٹےڈیم اور جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم کے گر و نواح میں قائم اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کی تعےناتی کے ساتھ ساتھ تقرےب کے دوران فوج کے ہیلی کاپٹر بھی نگرانی پر مامور رہیں گے جبکہ فوج کے ڈرون کےمروں کو کل تقرےب کے دوران فضائی نگرانی کا کام سونپ دیا گےاہے۔ جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم جہاں26 جنوری کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے والی ہے کو 2 روز قبل ہی کمانڈوز کی تحویل میں دیا گیا ہے جموں کے مولانا آزادسٹےڈ م مےں لےفٹنٹ گورنر قومی پرچم لہراےں گے اور پرےڈ پرسلامی لےں گے ۔ ادھروادی میں فول پروف سیکورٹی بندوبست کے بےچ آ ج شےر کشمےر اسٹےڈم وادی کی بڑی تقریب منعقد ہوگی جہاں گورنرکا مشےر بھٹ ناگر کا مشےر پریڈ پر سلامی لینے کے علاوہ ترنگا لہرائیں گے اورخصوصی پریڈ میں ریاستی پولیس ، سی آر پی ایف ، این سی سی اور دیگر کچھ سیکورٹی ایجنسیوں کے علاوہ مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں سے تعلق رکھنے والے بچے بھی حصہ لیں گے ۔ کرکٹ اسٹےڈیم کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گےا ہے اور گردونواح میں چلنے والی گاڑےوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ اسٹےڈیم کے انٹری پوائنٹس پر کمانڈوز دستے تعےنات کر دیئے گئے ہیں جبکہ اسٹےڈیم کے چاروں اطراف قائم اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کی تعےناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اسٹےڈیم کے انٹری پوائنٹس پر کمانڈوز دستے تعےنات کر دیئے گئے ہیں جبکہ اسٹےڈیم کے چاروں اطراف قائم اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کی تعےناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ ادھرشوپیاں کے بالا پورہ علاقے میں بدھ کو 150 فٹ اونچا ترنگا لہرایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترنگا کشمیر میں امن و حب الوطنی کی علامت کو اجاگر کرے گا منگل کو تقرےب کے پر امن انعقاد کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں بھی جامہ تلاشیوں ، چیکنگ اور محاصروں کا سلسلہ جاری رہا۔ ادھر مختلف اضلاع اور علاقوں سے شہر میں داخل ہو نے کے راستوں پر گا ڑیوں کی با ریک بینی سے تلاشی لی جا رہی تھی اور گا ڑیوںمیں سوار مسافروں اور راہگیروں کو ہاتھ اوپر کر کے جا مہ تلاشی لی جا رہی تھی۔