اے سی بی انسپکٹر اور ایک میاں بیوی سمیت پانچ افراد زخمی۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی انتہائی چوکس
یوم جمہوریہ کی تقر یبات سے دس گھنٹے قبل اور اس سلسلے میں سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ جنگجوں نے شہر سرینگر میں اپنی موجودگی کااحساس دلاتے ہوئے ہر ی سنگھ ہائی اسٹریٹ میں پولیس وفورسز کی ایک پارٹی پر ہتھ گولہ سے حملہ کیا جس میں ایک اے سی بی انسپکٹر اور ایک میاں بیوی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کےلئے ہسپتال پہنچایا گیا۔واقعہ کے فورا بعد فورسز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے وارات پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔اطلاعات کے مطابق یوم جمہوریہ ہند 26جنوری سے ایک روز قبل ہی جنگجوں نے شہر میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے شہر سرینگر کے سیول لائنز علاقہ ہر ی سنگھ ہائی اسٹریٹ میں پولیس ایک ایک پارٹی پر ہتھ گولہ پھینک دیا جس کے نتیجے میں ایک اے سی بی انسپکٹر اور ایک میاں بیوی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کی شناخت بڈگام کے اے سی بی انسپکٹر تنویر حسین، چھتہ بل کے محمد شفیع بٹ 38سالہ تنویرا زوجہ محمد شفیع بٹ چھتہ بل کے محمد شفیع بٹ ولد غلام محمد ساکن چھتہ بل چرارشریف کے ظہور احمد حجام کی بیوی 40 سالہ عصمت کے طور پر کی ہے۔یہ گرینیڈ زور دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اور اس سے آس پاس کا علاقہ ہل کر رہ گیا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیااور حملہ آور جنگجوو?ں کی تلاش شروع کردی جبکہ ملحقہ علاقوںمیں فورسز نے اپنی گشت بڑھادی ہے۔ اس دھماکے نےحفاظتی ایجنسیوں کے سامنے چلینج پیدا کیا ہے۔ادھرایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی طرف گرینیڈ پھینک کر حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ایس ایم ایچ ایس ذرائع نے بتایا کہ تین افراد کو معمولی چوٹیں ا?ئی ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔