مرکزی سیکریٹری داخلہ اجے بھلا نے کووڈ 19سے متعلق صحت عامہ کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔میٹنگ میں انہوں نے مرکز کے زیر انتظام تمام علاقوں پر زور دیا کہ وہ بغیر لیت و لعل کے ٹسٹنگ، نشاندہی اور کووڈ 19کے کیسوں کے علاج کی سٹریٹجی پر سختی سے عمل کریں۔ اس کے علاوہ انہوںنے اہل آبادی کےلئے ٹیکہ کاری کی مہم میں تیزی لانے پر بھی زور دیا ۔ اس میٹنگ میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر یونین ٹریٹریز کے چیف سیکریٹریز اور انڈمان نیکو بار، چندی گڑھ ، ڈادر اور نگر حویلی ، دمن اینڈ ڈیو ، دلی ، لداخ ، لکشدیپ اور پانڈیچری کے انتظامیہ کے افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔