ADVERTISEMENT
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں جمعرات کی شام کو اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک شخص کی لاش پُر اسرار طور پر برآمد کرلی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ نوگام ڈورو میں ایک 33سالہ شخص اعجاز احمد وگے ولد غلام حسن وگے جو کہ پیشے سے ڈرائیور بتایا جاتا ہے کی لاش نزدیکی گاﺅں میں پُر اسرار طور پر برآمد کرلی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لاش پر کسی بھی قسم کا نشان نہیں پایا گیا ہے ۔ا س دوران پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے اور ضروری لوازمات کے بعد لاش کو آخری رسومات کےلئے لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے ۔
ADVERTISEMENT