24گھنٹوں کے دوران جیش محمد کے 9جنگجو مارے گئے ، پولیس و سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی / آئی جی پی
وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ پانتھ چوک سرینگر میں شبانہ تصادم آرائی میں تین جیش محمد کے جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری کے نتیجے میںچار فورسز اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں تین جیش جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مہلوک جنگجوﺅں میں سہیل راتھر نامی عسکریت پسند زیون سرینگر حملے میں ملوث تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران جیش محمد کے 9جنگجو مارے گئے جو کہ تنظیم کیلئے بڑا دھچکا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق گومندر محلہ پانتھ چوک سرینگر میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن ٹیم نے علاقے کو جمعرات کی رات دیر گئے محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں آس پاس کے علاقہ لرز اٹھے جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ میں تین پولیس اور ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اسی دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کو خود سپردگی تاہم انہوں نے پیشکش کو ٹھکرادی جس کے بعد جھڑ پ دوبارہ سے شروع ہوئی ۔ اسی دوران رہائش مکان میں محصور جنگجو نے سیکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کا سلسلہ بھی کچھ وقت تک جاری رہا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں کچھ وقت تک گولیوں کی گن گرج جاری رہنے کے بعد خاموشی چھا گئی جس کے بعد تلاشی آپریشن کے دوران جھڑپ کے مقام سے تین جنگجوﺅں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس نے جھڑپ میں تین جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجوﺅں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مہلوک جنگجوو¿ں میں سے ایک جنگجو کی شناخت جیش محمد سے وابستہ سہیل احمد راتھر کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ سہیل زیون سری نگر میں پولیس بس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زیون حملے میں ملوث تمام جنگجوﺅں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ادھر پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الگ الگ تصادم آرائیوں میں 9 جنگجوو¿ں کو مارا گیا۔