ہزاروں فوجیوں، کوسٹ گارڈ اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو بچا¶ کاموں میں مدد کیلئے تعینات
منیلا/ ایجنسیز/ فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 90 سے بڑھ گئی، ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طوفان سے فلپائن کے جنوبی اور وسطی ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں،
طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ طوفانی ہواوں سے مکانات کی چھتیں ا±ڑ گئیں، درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، بارشوں سے متعدد گاوں سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان رائے جمعرات کو فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو فلپائن کے جنوبی اور وسطی صوبے میں 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے تباہ کن طوفان سے متاثر ہونے والے تقریباً تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے فضائی سروے میں بڑے پیمانے پر نقصان کا پتہ چلا۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہے ۔ ملک کے مشہور سیاحتی مقام بوہول کے گورنر نے کہا کہ وہ طوفان کے بعد خطے کے 48 میئروں میں سے نصف سے بھی کم سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں فوجیوں، کوسٹ گارڈ اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو تلاش اور بچا¶ کے کاموں میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے ۔