9,076 ٹیمیں رجسٹرڈ ، زائد اَز ایک لاکھ ایتھلیٹ مقابلے میں حصہ لیں گے
حکومت کھیل بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور کھیلو ں کو فروغ دینے کیلئے پُر عزم ہے۔ آلوک کمار
پرنسپل سیکرٹری اَمور ِ نوجوان و کھیل کود ( وائی ایس ایس ) آلوک کمار نے آج یہاں کھیل گاﺅن نگروٹہ میں ایک رنگا رنگ او رپُر وقار تقریب میں شرکت کر کے وائی ایس ایس کپ 2021ءکے اِفتتاح کا اعلان کیا۔جموںوکشمیر یوٹی کے تمام 20اَضلاع سے 9,076 پنچایت اور بلاک ٹیموں کو کرکٹ ، کبڈی ، کھوکھو اور والی بال نامی کھیلوں کے اِس تاریخی بلکہ اَپنی نوعیت کے پہلے کھیلوں کے لئے رجسٹرکیا گیا ہے جس سے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار ایتھلیٹس اعلیٰ اعزازات حاصل کرنے کے لئے مقابلہ کریں گے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اَمور نوجوان و کھیل کود غضنفر علی ، جوائنٹ ڈائریکٹر امور نوجوان و کھیل کود کشمیر بشیر احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر جتندر مشرا اور دیگر اَفسران موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اِس میگا ایونٹ میں پنچایتی ٹیموں کی بڑے پیمانے پر شرکت کو یقینی بنانے کے لئے منتظمین کو سخت ہدایات دیں۔اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑی اَمن ، خوشحالی اور ہم آہنگی کے پیامبر ہیں او راِس طرح کے بڑے کھیل مقابلے میں نوجوان اَپنی کھیل صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقعہ ملتا ہے،منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رہنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی میں کھیلوں کو فروغ دینے اور گاﺅں کی سطح پر بھی بنیادی ڈھانچہ کو بڑھا کر کھیلوں کی ثقافت کو بڑھانے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوان او راُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اعلیٰ اعزازات کے لئے کوشاں دیکھنا ہمیشہ ہی خوشی کی بات ہے، تاہم وادی میں اِس طرح کے مقابلوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو سردی اور خراب موسمی حالات کو برداشت کرتے ہوئے کارکردگی دکھاتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کی تقریبات نوجوانوں کے لئے مستقبل کی کوششوں کے لئے تیار رہنے اور قوم کے معمار بننے کے لئے ایک لانچنگ پیڈ کا کام کرتی ہے۔ڈائریکٹر امور نوجوان و کھیل کود نے تمام 20ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اَفسران کو سراہتے ہوئے جنہوں نے ورچیول موڈ پر اِفتتاح تقریب کا مشاہدہ کیا اور ساتھ ہی اَپنے اَپنے مقامات پر تقریب کا آغاز کیا اور اُنہوں نے کہا کہ یہ سب کام شاندار طریقے سے کرنے پر تعریف کے مستحق ہیں۔آخیر میں جوائنٹ ڈائریکٹر امور نوجوان و کھیل کود نے محکمہ کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں کی مختصر رِپورٹ پیش کی اور شکریہ کی تحریک پیش کی۔اِس سے قبل پرنسپل سیکرٹری اور دیگر معززین نے رسمی چراغ روشن کیا ، جس کے بعد مارچ پاسٹ اور کھلاڑیوں کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔تقریب کا اختتام مہمان خصوصی کی طرف سے غبارے چھوڑ کر ، سکے کے ٹاس اور چند گیندیں کھیل کر وائی ایس ایس کپ کے اِفتتاح کے اعلان کے ساتھ ہوا۔دریں اثناء، اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے آر ایس پورہ ، اکھنور اور گاندھی نگر روزنوں کے ٹریکنگ دستوں کو بالترتیب ریاسی ، سنہ او رسرنسر کے لئے بھی جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔