مالی نظام کو وسعت دینے اوراصلاحات سے غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سرکار نے رقومات جمع کرنے والوں کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غریبوں اور متوسط طبقے کے لوگوںکے فائدے کے لیے پچھلے سات سال میں مالی نظام کو وسعت دی گئی ہے اور مختلف اصلاحاتکی گئی ہیں۔ نریندر مودی آج نئی دلی میں پانچ لاکھ روپے تک کی جمع رقومات پر مقررہوقت کے اندر بیمے کی ادائیگی سے متعلق ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار نے ہمیشہ رقومات جمع کرنے والےافراد کے مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ مودی نے کہا کہ پچھلے کچھ دن میں رقومات جمع کرنےوالے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو ا±ن کی وہ رقم واپس مل گئی ہے، جو برسوں سے پھنسیہوئی تھی اور یہ ایک ہزار 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سرکار نے جمع رقومات پر بیمے کیحد ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کردی ہے، تاکہ رقومات جمع کرنے والے افرادمیں اعتماد اور بھروسہ پیدا کیا جاسکے۔ جناب مودی نے کہا کہ ابھی تک رقم واپس کرنےکے لیے وقت کی کوئی حد نہیں تھی، لیکن سرکار نے اب اِس بات کو لازمی بنادیا ہے کہ رقوماتجمع کرنے والوں کو 90 دن کے اندر اندر ا±ن کی رقم واپس مل جائے گی۔اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملاسیتارمننے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں سرکار نے رقومات جمع کرنے والوں کے تئیں اپنے عہدکا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رقومات جمع کرنے والوں اور ا±ن کے مفادات کو ترجیحدی گئی ہے۔