بھارت نے امیکرون کا پتہ لگانے کےلئے استعمال کی جانے والی کٹ کو تیار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صرف دوگھنٹوں کے اندر اندر امیکرونکا پتہ لگایا جاسکتا ہے ۔ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل آئی سی ایم آر اور آسام کے ڈبروگڑھ کے علاقائی طبی تحقیقی مرکز نے ایک ایسی کٹ تیار کی ہے، جس کے ذریعہ دو گھنٹے اندر اندر اومیکرون قسم کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ICMR اور آسام کے ڈبروگڑھ کے علاقائی طبی تحقیقی مرکز نے اعلیٰ سائنسداں بسواجیت کی سربراہی میں ایک ایسی کٹتیار کی ہے، جس کے ذریعہ 2 گھنٹے کے اندر اندر کووڈ کی اومیکرون قسم کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔یہ پہلو بہت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ ابھی تک اومیکرون کا پتہ لگانے کے لیے مخصوص Sequencing کےلیے کم از کم 36 گھنٹے اور پورے جنیم کے لیے چار پانچ دندرکار ہوتے ہیں۔ داخلی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ جانچسو فیصد درست پائی گئی ہے۔