ADVERTISEMENT
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج نئی دہلی میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ،ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔ایل جی موصوف نے اس موقعے پر کہا چیف آف ڈیفنس راوت ایک بہترین انسان، فوجی اور غیر معمولی شخصیت کے حامل لیڈر تھے جنہوںنے بھارتی فوج کے معیار کو کافی بلندی پر پہنچانے میں رول اداکیا۔ انہوںنے کہا کہ ان کی ہلاکت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس سے انہیں ذاتی طور پر دکھ پہنچا ہے ۔ا نہوں نے سووار کنبہ کے ساتھ اپنی ہمدردی ظاہر کی ۔
ADVERTISEMENT