دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر بی ایس ایف اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں /وزیر داخلہ امیت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سرکار سرحدوں پر تعینات افواج کو ورلڈ کلاس ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے اپنے وعدے پر کاربند ہے۔ انہوںنے کہاکہ بارڈر سیکورٹی فورسز کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں۔ یو پی آئی کے مطابق راجستھان میں بی ایس ایف رائزنگ ڈے کے موقع پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں پر ہمسایہ ملک کی شرارت کا سخت جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کی خاطر بی ایس ایف نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج تک لگ بھگ 35ہزار کے قریب اہلکاروں نے ملک کی حفاظت کی خاطرجان دی۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر موجودہ حکومت نے اقدامات کئے جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی سلامتی کی خاطر سبھی سیکورٹی ادارے جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت بارڈر سیکورٹی فورسز کے ذمہ ہے لہذا ان پر اضافی ذمہ داریاں ہیں ۔ مرکزی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سال 2014کے بعد مرکزی حکومت نے سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر کام کیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی اندرونی صورتحال کے ساتھ ساتھ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر مرکزی حکومت کوشاں ہے اور اس حوالے سے گزشتہ سال کے دوران بھی کام کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں پر رہائش پذیر لوگوں کی خاطر حکومت نے کیمونٹی بینکرس بنائے ہیں تاکہ عام شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی قیادت والی مرکز ی سرکار کرنے میں یقین رکھتے ہیں نہ کہ صرف دعوﺅں میں ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن سے قبل جتنے بھی وعدئے ہم نے لوگوں سے کئے اُن کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فوج یا بارڈر سیکورٹی فورسز کی ضرورتوں کوپورا کرنے اورا ُنہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے جو کام کئے وہ آج تک کسی بھی حکومت نے نہیں کئے تھے۔