نئی دہلی۔ دسمبر مہینے کا پہلا دن ہے اور مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم دسمبر سے ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے 19 کلو کے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 103.50 روپے فی سلینڈر تک کا اضافہ کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں 19 کلو کے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت آج سے 100.50 روپے فی سلینڈر بڑھ گئی ہے۔ یہاں اب کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت 2101 روپے ہو گئی ہے۔آج دہلی میں کمرشیل سلینڈر 2100 روپے کو پار کر گیا ہے۔ دو ماہ پہلے یہ 1733 روپے تھی لیکن یکم دسمبر 2021 کو اس کی قیمت 2101 روپے ہو گئی ہے۔ ممبئی میں 19 کلو کا سلینڈر 2051 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتہ میں 19 کلو کا انڈین گیس سلینڈر 2174.50 روپے کا ہو گیا ہے۔