ریاض/ ایجنسیز/ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ فیصلہ کئی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تازہ ترین وباءکی وجہ سے کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے جن ممالک سے پروازیں معطل کی ہیں ان میں درج ذیل ممالک شامل ہیں۔ عرب میڈیا نے سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ ممالک سے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آنے والے غیر ملکی مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے تاہم وہ سعودی حکام کی طرف سے اجازت یافتہ دیگر ممالک میں 14 دن قرنطینہ کرکے سعودیہ آسکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں سعودی عرب نے کووڈ 19 کی نئی قسم سے متعلق خدشات کے درمیان 7 افریقی ممالک سے سفر معطل کردیا تھا۔