سرماکےلئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا، عوامی سہولیات قابل رسائی بنانے پر افسران کو ہدایت
پرنسپل سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ اینڈ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ روہت کنسل نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوںنے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے مرکزی اور یوٹی گورنمنٹ کی جانب سے چلائی جارہی ترقیاتی کاموں اور سماجی سیکورٹی سکیموں کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا جس دوران انہوں نے ضلع میں موسم سرماکے سلسلے میں کی گئی تیاریوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔ پرنسپل سیکریٹری نے تمام محکمہ جات کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوںنے کہا کہ یوٹی سرکار تمام تر ممکنہ اقدامات اُٹھارہی ہے تاکہ سوشل سیکورٹی اینڈ ویلفیئر سکیموں کو قابل رسائی اور آسان بنایا جائے تاکہ ہر کوئی شہری ان سکیموں سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ انہوںنے افسران پر زور دیا کہ وہ بنفشری آرینٹیڈ سکیموں کا عوام کے ذریعے استفادہ حاصل کرنے کےلئے عوامی رسائی پروگراموں متواتر طور پر منعقد کریں ۔ اس موقعےھ پر ڈسٹرکٹ کپیک پلان اور دیگر اہم بنیادی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے دوران انہوںنے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پروجیکٹوںکو وقت پر پائیہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے تمام بنیادی پروجیکٹوں کی نگرانی کرتے رہیں۔ اس موقعے پر انہوںنے ضلع میں بجلی کی بہتری کے کام کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے دوران افسران پر زور دیا کہ وہ باقائدگی کے ساتھ پروجیکٹوں کے بارے میں رپورٹ تیار کریں ۔ انہوں نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر زور دیا کہ ایسے بجلی صارفین کے بجلی کنکشن کاٹ لیں جن کا بھاری بجلی فیس بقایا ہے ۔