نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے کیسز اور اموات کی تعداد میں نشیب و فراز مسلسل جاری ہے ۔ اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں کمی آئی ہے ، تاہم مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 73 لاکھ 58 ہزار 17 کووڈ افراد کو ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 121 کروڑ چھ لاکھ 58 ہزار 262 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے ۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کی آدھی رات تک کورونا وائرس کے 8774 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 72 ہزار 523 ہو گئی ہے ۔ اسی دوران 9481 مریض صحت یاب ہونے کے بعد مہلک ترین وبا کو مات دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 98 ہزار 278 ہوگئی ہے ۔اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1328سے گھٹ کر 105691 رہ گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 621 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار 554 ہو گئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.31 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.34 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد ہے ۔