پونچھ ضلع کے ہرمٹہ بازار کے نزدیک پیر کی صبح ایک35 سالہ ڈرائیور کی لاش ملی۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ سوموارکی صبح تقریباًساڑھے7بجے، نوجوان ڈرائیور کی لاش کچھ لوگوںنے دیکھی اور پولیس کی ایک ٹیم نے لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کےلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال مینڈھر منتقل کیا۔ پولیس نے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے مقتول کی شناخت35سالہ محمد ریاض عرف راجو ولد محمد حسین حجاموف ساکنہ ہرموتہ گرسائی کے بطورہوئی ہے،جوکہ پیشے سے ایک ڈرائیورہے۔پولیس نے بتایا کہ پولیس تھانہ گرسائی پونچھ میں سی آر پی سی174 کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔تاہم پولیس نے بتایاکہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد مذکورہ ڈرائیورکی موت کے وجوہات سامنے آئیں گے۔