Daily Aftab
8 اگست ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن: عمر عبداللہ

by Online Desk
22 نومبر 2021
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جموں وکشمیر سے متعلق 5اگست 2019کے مرکزی حکومت کے فیصلوں کو صرف نیشنل کانفرنس نے ہی نہیں بلکہ تینوں خطوں کے عوام نے مسترد کیا ہے ۔ تینوں خطوں کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ کے تحت چھینی گئی خصوصی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں اور یہی ایک اقدام جموں وکشمیر اور نئی دلی کے درمیان اعتماد بحال کرسکتا ہے اور یہاں کے حالات میں سدھار لا سکتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ضلع سرینگر کے 8حلقہ انتخابات کے انچارج کانسچونیز، 11بلاک صدور ، یوتھ اور خواتین ونگ کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ شرکاءنے ضلع سرینگر اور اپنے اپنے حلقہ انتخابات میں جاری پارٹی سرگرمیوں، تنظیمی امورات، لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور دیگر معاملات کی اجلاس کو جانکاری دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا، ان کے مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنا اور ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کاکرنا ہماری جماعت کا بنیادی اصول رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کیساتھ رابطہ ہی پارٹی کی مضبوطی کا ضامن ہوتا ہے۔ہمیں ہر حال میں تنظیم کے قوائد و ضوابط کے تابع رہ کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنا چاہئے، اس کام میں نوجوانوں کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں ہمیشہ امتحان کیلئے تیار رہنا چاہئے۔جس طرح سے ہماری جماعت کے اسلاف نے سخت ترین چیلنجوں کا سامنا کیا اور سرخرو ہوکر اُبھرے ، ویسے ہی ہمیں بھی ثابت قدم اور پُرعزم رہنے کی ضرورت ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے مو¿قف میں ذرا برابر بھی تبدیلی نہیں آئی ہے اور جموں وکشمیر کیلئے اٹانومی کا حصول آج بھی اس جماعت کا بنیادی منشور ہے اور ہماری جماعت دفعہ370اور 35اے کی بحالی کیلئے قانونی جدوجہد میں مصروفِ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دفعات کی منسوخی سے تینوں خطوں کے لوگ ناراض ہیں۔ جب یہ دفعات منسوخ کی گئیں اُس وقت جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کو جیل خانے میں تبدیل کردیا گیا اور لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کیا گیا، نیشنل کانفرنس کے لیڈران، عہدیداران اور کارکنان کو بھی قید کیا گیا۔ مرکزی حکومت کے اس یکطرفہ اور غیر جمہوری فیصلے نے جموںوکشمیر کے عوام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور مایوسی کے بھنور میں ڈال دیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ 9اگست 2019کے فیصلوں کی واپسی سے ہی جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے لوگوں کا اعتماد بحال کیا جاسکتا ہے اور یہاں کے حالات میں سدھار آنے کی اُمید ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے دیگر امورات پر بات کرنے کے علاوہ یہ جانکاری دی کہ عوامی مطالبات کے عین مطابق پارٹی کے اولین دفتر مجاہد منزل کی تعمیر نو کا کام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجاہد منزل جموں وکشمیر کی سیاسی دانشگاہ رہی ہے اور اس دفتر کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ مجاہد منزل نے ہی جموں وکشمیر کے عوام میں سیاسی بیداری لائی اور اس دفتر نے شہداءکشمیر کے مشن کی آبیاری کی اور اسی دفتر کے طفیل یہاں جمہوریت کے سورج کا طلوع ہوااجلاس میں سینئر لیڈران علی محمد ساگر، مبارک گل محمد سعید آخون، عرفان احمد شاہ، پیر آفاق احمد، صبیہ قادری، سلمان علی ساگر، احسان پردیسی، جگدیش سنگھ آزاد، سارا حیات شاہ، عفرا جان، غلام نبی وانی تیل بلی، غلام نبی بٹ اور ضلع سرینگر کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

اسی بارے میں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف
بین اقوامی

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

08 اگست 2022
قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق
تازہ ترین خبریں

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

08 اگست 2022
جموں کشمیر میں ہیلتھ سکٹر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ لیفٹنننٹ گورنر
جموں و کشمیر

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

08 اگست 2022
اَتل ڈولو نے اَفسران کو کسانوں کی شکایات کا ازالہ برقت کر کے اعتماد اور اعتبار پیدا کرنے کی تلقین کی
جموں و کشمیر

اَتل ڈولو نے اَفسران کو کسانوں کی شکایات کا ازالہ برقت کر کے اعتماد اور اعتبار پیدا کرنے کی تلقین کی

08 اگست 2022
عشمقام میں آدم خور ریچھ کے حملے میں خاتون ہلاک
جموں و کشمیر

بارہمولہ میں ریچھ نے کمسن لڑکے کو لقمہ اجل بنایا

08 اگست 2022
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

مفت خوری کے عادی ملک کے مستقبل کے ساتھ کھواڑ کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم

08 اگست 2022
پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے خلاف چارج شیٹ دائر
جموں و کشمیر

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کے خلاف چارج شیٹ دائر

08 اگست 2022
قومی ترانہ گائیکی مقابلہ ۔2022ءکو جموں وکشمیر کے شہریوں کا زبردست ردِّعمل ملا
تازہ ترین خبریں

قومی ترانہ گائیکی مقابلہ ۔2022ءکو جموں وکشمیر کے شہریوں کا زبردست ردِّعمل ملا

08 اگست 2022
کپواڑہ میں نوجوان کی لاش برآمد
تازہ ترین خبریں

پہاڑی سے گرآئے پتھروں کی زد میں آکر دویاتریوں کی موت ایک شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

08 اگست 2022
Next Post
پٹھان کوٹ میں آرمی کے گیٹ پر دستی بم کا دھماکہ

پٹھان کوٹ میں آرمی کے گیٹ پر دستی بم کا دھماکہ

اہم خبریں

جوہری پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی کے مترادف

قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی پر اتفاق

کسان ڈرون کو جموں و کشمیر میں زرعی عمل کے لیے فروغ دیا جا رہا ہے: ایل جی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن: عمر عبداللہ
تازہ ترین خبریں

جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن: عمر عبداللہ

22 نومبر 2021
پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ
تازہ ترین خبریں

پاکستان میں خوفناک ہوائ حادثہ

02 اگست 2022
امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی
بین اقوامی

امریکہ کو چین کی تازہ دھمکی

02 اگست 2022
لولاب میں دو معصوم بچے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر لقمہ اجل بن
جموں و کشمیر

راولپورہ سری نگرمیں غیر مقامی چوکیدارکی لاش برآمد

02 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔