ADVERTISEMENT
نائے پیڈا(یو این آئی۔زنہوا) میانمار کے جنوب مشرقی مون ریاست میں اتوار کی صبح تیز سمندری لہروں کی زد میں آکر کم از کم 15لوگوں کی موت اور کچھ دیگر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ ایک مقامی پولیس افسر نے زنہوا خبررساں ایجنسی کو یہ اطلاع دی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ایک پگوڈا میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کچھ عقیدت مند سمندری راستے سے ہوکر جارہے تھے ، اسی دوران وہ تمام تیز لہروں کی زد میں آکر بہہ گئے ۔ یہ واقعہ تھانبوجائت شہر میں صبح ساڑھے سات بجے کے آس پاس ہوا۔ لاپتہ لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے مقامی انتظامیہ کی طرف سے تلاش اور بچاو مہم چلائی جارہی ہے ۔
ADVERTISEMENT