Daily Aftab
17 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 مرکزی وزیرپرہلاد جوشی 10 ستمبر کو نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، غازی آباد میں جدید ترین کیمیاوی تجربہ گاہ کا افتتاح کریں گے

by Online Desk
07 ستمبر 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دہلی۔/صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نئی دہلی میں 10 ستمبر 2025 کو ایک تقریب کے دوران نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) واقع غازی آباد میں نو تعمیر شدہ جدید ترین کیمیاوی تجربہ گاہ کا افتتاح کریں گے۔یہ تجربہ گاہ ڈبہ بند پینے کے پانی ، منرل واٹر، خوراک ڈبہ بندی سے متعلق اشیاء، المونیم اور تانبے تہہ والے تار، کوئلہ، پیٹرولیم کوک، تارکول، تامچینی پینٹس، اینٹی اسکڈ مصنوعات ، فلٹریشن میڈیا جیسے ریت اور بجری کے ساتھ ساتھ سفید اور رنگین چاک فراہم  کرے گی۔یہ کیمیاوی تجربہ گاہ عمارتوں کی تعمیرات میں استعمال ہونے والے سازو سامان، سیمنت، پانی، دھاتوں، بھرت، پیپر، پلاسٹک، نامیاتی مصنوعات اور کھادوں سمیت متعدد اشیاء کی جانچ میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ اس تجربہ گاہ کو آئی ایس اوْآئی ای سی 17025:2017 کے تحت این اے بی ایل سے منظوری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ لیباریٹری اسکیم سے باہر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس)، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈس اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی)، اور فرٹیلائزر (کنٹرول) آرڈر، 1985 سے بھی منظوری حاصل ہے۔تجربہ گاہ جدید ترین آلات سے لیس ہے، جن میں اٹامک ابسورپشن اسپیکٹرومیٹر (اے اے ایس)، انڈکٹیو کپلڈ پلازما – اٹامک ایمیشن اسپیکٹروسکوپی (آئی سی پی – اے ای ایس)، آپٹیکل ایمیشن اسپیکٹرو میٹر (او ای ایس)، گیس کرومیٹوگرافی – ماس اسپیکٹرومیٹری (جی سی – ایم ایس) اور ہائی پی پی ایل ایم ایس، لیبارٹری آئن کرومیٹوگراف شامل ہیں۔ یہ جدید سہولیات لیبارٹری کو مختلف شعبوں میں نفیس اور انتہائی درست تجزیہ کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ تجربہ گاہ یونیورسٹیوں، انجینئرنگ کالجوں اور صنعتوں کو تربیت، تحقیق اور جانچ کی معاونت بھی پیش کرتی ہے، اس طرح سائنسی اور صنعتی ماحولیاتی نظام کو تقویت ملتی ہے۔مزید برآں، لیبارٹری کا مقصد اپنی جانچ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہے۔ کچھ اہم منصوبوں میں فورٹیفائیڈ فوڈ پروڈکٹس کی جانچ کی سہولیات شامل ہیں جیسے کہ فورٹیفائیڈ گندم کا آٹا، ریفائنڈ آٹا (مائدہ)، گری دار میوے، خوردنی تیل، اور وٹامن اے اور ڈی سے بھرپور نمک تاکہ صنعت کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عوام کی خدمت کی جاسکے۔ لیبارٹری مختلف مسالوں کی جانچ شروع کرنے اور کھانے کی مصنوعات میں مائیکرو نیوٹرینٹ تجزیہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، اس طرح صحت عامہ، خوراک کی حفاظت اور کوالٹی ایشورنس میں اس کے تعاون کو وسیع کیا جائے گا۔1977 میں قائم کیا گیا نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) انجنیئرنگ کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیاری جانچ اور پیمائش کے آلات کی غلطیوں کا پتہ لگانے سے متعلق  خدمات کے لیے ایک قابل بھروسہ ادارہ  ثابت ہوا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
Next Post
 گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان دنیا کا  صف اول   کاملک بن گیا  ہے ۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ

 بھارت کی مستقبل کی ترقی کا انحصار ' اسٹارٹ اپ سے منسلک معیشت' کی تعمیر پر ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

اہم خبریں

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

ہندوستان شمسی توانائی کی پیداوار میں جاپان کو پیچھے چھوڑ کر تیسرا سب سے بڑا پروڈیوسر بن گیا۔ پرہلاد جوشی
تازہ ترین خبریں

 مرکزی وزیرپرہلاد جوشی 10 ستمبر کو نیشنل ٹیسٹ ہاؤس، غازی آباد میں جدید ترین کیمیاوی تجربہ گاہ کا افتتاح کریں گے

07 ستمبر 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے
تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے

03 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d