Daily Aftab
17 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

 مرکزی وزیر منوہر لالنے پردھان منتری آواس یوجنا۔ اربن 2.0 کے تحت انگیکار 2025 مہم کا آغاز کیا

by Online Desk
05 ستمبر 2025
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دہلی۔/ہاؤسنگ اور شہری امور کے  عزت مآب وزیرجناب منوہر لال نے 4 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں "انگیکار 2025” کا آغاز کیا، جو پردھان منتری آواس یوجنا – اربن 2.0 (پی ایم اے وائی – یو 2.0) کے تحت دور دراز کے علاقوں تک پہنچنے والی عوامی بیداری مہم ہے۔ اس موقع پر جناب توکھن ساہو، معزز وزیر مملکت برائے رہائش و شہری امور بھی موجود تھے۔ وزارت برائے رہائش و شہری امور (ایم او ایچ یو اے) کے سکریٹری جناب سرینواس کاٹکیتھالا، جوائنٹ سکریٹری و مشن ڈائریکٹر (جے ایس اینڈ ایم ڈی) ہاؤسنگ فار آل (ایچ ایف اے)جناب کلدیپ نارائن اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔انگیکار 2025 ایک عوامی بیداری مہم ہے جو پردھان منتری آواس یوجنا – اربن 2.0 (پی ایم اے وائی – یو 2.0) کے نفاذ کو تیز کرے گی اور پورے ملک میں اس اسکیم کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کرے گی۔ یہ مہم اسکیم کے تحت درخواستوں کی تیز رفتار تصدیق اور پہلے سے منظور شدہ مکانات کی تعمیر اور تکمیل کو بھی تیز کرے گی۔انگیکار 2025 کا ایک اور اہم مقصد متعلقہ فریقین کو کریڈٹ رسک گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار لو انکم ہاؤسنگ (سی آر جی ایف ٹی ایل آئی ایچ) اسکیم کے بارے میں مطلع کرنا ہے۔ یہ مہم آخری درجے تک سہولیات کی ترسیل اور ہمہ جہت ترقیاتی نتائج کو یقینی بنائے گی، جس کے لیے فعال کمیونٹی شمولیت، ہدفی مصروفیت اور حکومت ہند کی دیگر اسکیموں کے ساتھ انضمام پر زور دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایم سوریا گھر: مفت بجلی یوجنا کے فوائد کو پی ایم اے وائی- یو کے مستفیدین تک پہنچایا جائے گا اور پی ایم اے وائی یو 2.0 کے تحت شناخت شدہ اسپیشل فوکس گروپ کے مستفیدین کی رہائشی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔پی ایم اے وائی- یو کے تحت 120 لاکھ مکانات منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 94.11 لاکھ پکے مکانات مکمل ہو کر مستفیدین کو سونپے جا چکے ہیں۔ انگیکار 2025 باقی مکانات کی تکمیل کو بھی یقینی بنائے گا۔ "ہاؤسنگ فار آل” کے ہدف کے مطابق، اس اسکیم کو ستمبر 2024 میں ازسرنو ترتیب دے کر پی ایم اے وائی- یو 2.0 کے طور پر شروع کیا گیا، جس کے تحت شہری بھارت کے ایک کروڑ اضافی خاندانوں کو پکے مکان کی تعمیر یا خریداری کے لیے حکومت کی جانب سے 2.50 لاکھ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔انگیکار 2025 حکومت کے اس عزم کی توثیق کرتا ہے کہ فلاحی اسکیموں کو عوام تک براہِ راست پہنچایا جائے اور نفاذ میں موجود خلا کو دور کیا جائے۔ یہ مہم معاشرے کے کمزور طبقات تک پہنچ کر رہائشی اسکیم کے فوائد فراہم کرے گی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

اسی بارے میں

 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
Next Post
 وزیر خزانہ  نے  نے نیس ڈیک کے وائس چیئرپرسن سے ملاقات کی ہندوستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا

 جی ایس ٹی کی  شرحوں میں کٹوتیوں کو عام لوگوں تک  پہنچانا اولین  ترجیح   ہے۔ نرملا سیتا رمن

اہم خبریں

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 مرکزی وزیر منوہر لالنے پردھان منتری آواس یوجنا۔ اربن 2.0 کے تحت انگیکار 2025 مہم کا آغاز کیا
تازہ ترین خبریں

 مرکزی وزیر منوہر لالنے پردھان منتری آواس یوجنا۔ اربن 2.0 کے تحت انگیکار 2025 مہم کا آغاز کیا

05 ستمبر 2025
آزادی کا امرت مہوتسو ملک کے عوام کے نام وقف
تازہ ترین خبریں

صدر  مرمو نےپریزیڈنٹکے اسٹینڈرڈ اینڈ کلر اور انڈین نیوی کریسٹ کے نئے ڈیزائن کو منظوری دی

05 دسمبر 2022
 مرکزی وزیر پیوش گوئل  نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کریں گے 13 ویں ہندوستان۔امریکہ تجارتی پالیسی فورم میں شرکت  کریں گے
تازہ ترین خبریں

پی ایم گتی شکتی کو علاقائی ترقیاتی طریقہ کار کے ساتھ مؤثر طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔پیوش گوئل

15 جون 2023
چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا
بین اقوامی

چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا

05 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d