سرینگر/وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے احتیاطی قدم کے طور پر تمام تعلیمی ادارے آج بروز جمعرات، 4 ستمبر 2025 کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈویژنل کمشنر کشمیر نے بدھ کو اس حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی شدت اور ممکنہ خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے وادی میں بارشوں اور تیز ہواو¿ں کے امکانات ظاہر کیے ہیں، جس کے بعد انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔