Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے نویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا

by Online Desk
04 اگست 2025
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر نے کسانوں کی آمدنی میں اِضافہ ،خطرات میں کمی اور کسان صنعتی روابط کو مضبوط بنانے کیلئے دیرپا زرعی طریقوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور
اختراع پر مبنی مضبوط نظام کی ضرورت پر زور دیا
کہا،کسانوں کی فلاح و بہبود وزیر اعظم نریندر مودی کی اوّلین ترجیح ہے
جموں/04 اگست 2025ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج شیرِ کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(ایس کے یو اے ایس ٹی) جموں کے نویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے اَپنے خطاب میں تمام فارغ التحصیل طلبا¿ کو مُبارک باد دی اور یونیورسٹی کے 25 شاندار برس مکمل ہونے پر اِنتظامیہ، فیکلٹی اور عملے کو دلی تہنیت پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی شعبے میںاختراع، پیداواری صلاحیت اور کارکردگی بڑھانے میں ناری شکتی کے اہم رول کو سراہا۔اُنہوں نے کہا کہ کلائمٹ سمارٹ فصلیں، کیڑوں کے مو¿ثر اِنتظام، باییوٹیک سلوشنز اورآرگنک فارمنگ جیسے شعبوں میں خواتین سائنسدانوں کی شرکت بے حد قیمتی ثابت ہوئی ہے۔“اُنہوں نے خوشی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا،”زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ترقی کی قیادت اب خواتین کر رہی ہیں۔ پوسٹ گریجویٹ اور گریجویٹ سطح پر 8 گولڈ میڈلسٹ میں سے 7 ہماری بیٹیاں ہیں جبکہ پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر دئیے گئے 35 میرٹ سرٹیفکیٹس میں سے 32 ہماری بیٹیوں کو ملے۔ یہ ناری شکتی کے بڑھتے اثر و رسوخ کا مظہر ہے اور میں پُر اُمید ہوں کہ وہ دیرپا زراعت کے لئے اِختراع کی قیادت کریں گی اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کریں گی۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کانووکیشن کی تقریب میںدیرپا زرعی طریقوں کے لئے ایک جدید اور اختراعی ٹیکنالوجی پر مبنی مضبوط نظام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، خطرات میں کمی، اور کسان و صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جا سکے۔اُنہوں نے کہا،” کسانوں کی فلاح و بہبود وزیر اعظم نریندر مودی کیااوّلین ترجیح ہے۔“جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈِی پی)اور زراعت و اس سے منسلک شعبوں کی مسابقت بڑھانے والے منصوبے (جے کے سی آئی پی) کا کسانوں کی آمدنی پر مثبت اثر اب واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”جموں و کشمیر میں بیج سے بازار تک کے تمام مراحل میں مکمل تبدیلی ہمارا منتر رہا ہے۔ ’ لیب سے زمین تک‘ کے عزم کو عملی جامہ پہنایا گیا تاکہ چھوٹے اور پسماندہ کسان خود کفیل بن سکیں۔“اُنہوںنے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین سے کہا کہ وہ سمارٹ فارمنگ پر توجہ مرکوز کریں۔ اُنہوں نے کہا،”بیج کی پیداوار، پیسٹ مینجمنٹ ، فوڈ پروسسنگ اور زرعی مشینوں کے اِنقلاب نے نوجوانوں کے لئے مصنوعات کی ترقی اور معیار کی نگرانی جیسے شعبوں میں نئی راہیں ہموار کی ہیں۔“اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنرنے ایک جدید ترین ایکس۔سیچو جین بینک کا اِفتتاح کیا۔ سکاسٹ جموں اس طرح کا بینک قائم کرنے والا ملک کا تیسرا ادارہ بن گیا ہے۔ یہ سہولیت بیج، پودوں کے ٹشو اور جانوروں کا جراثیمی مواد قدرتی ماحول سے باہر محفوظ رکھنے میں مدد دے گی اور افزائش نسل اوار تحقیقی پروگراموں کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے 200 بستروں پر مشتمل فارمرز ہوسٹل اور ایک نیا فیکلٹی بلڈنگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس میں مشترکہ تعلیمی سہولیات دستیاب ہوں گی۔تقریب کے دوران کل 446 ڈگریاں عطا کی گئیںجن میں 157 ماسٹرز، 46 ڈاکٹریٹ اور 243 انڈرگریجویٹ ڈگریاں شامل تھیں۔ 8 نمایاں طلبا¿ کو گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، وزیربرائے زراعت جاوید احمد ڈار، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری برائے زراعت شیلندر کمار، وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹر بی این ترپاٹھی ، بورڈ آف مینجمنٹ اور یونیورسٹی کونسل کے اراکین، اساتذہ، طلبا¿، ممبران اسمبلی اور مختلف یونیورسٹیوںکے وائس چانسلران بھی موجود تھے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے نئی دہلی میں بالاجی فاؤنڈیشن کی ’بھارت شکشا سمٹ‘ سے خطاب کیا

ناری شکتی اختراع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ منوج سنہا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے نویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے نویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا

04 اگست 2025
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت
جموں و کشمیر

عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ رہنا وقت کی اہم ضرورت

16 مئی 2022
افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ
تازہ ترین خبریں

افغانستان میں ہرات کی مسجد میں بھیانک دھماکہ

02 ستمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d