سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن ڈگڈول علاقے میں سنیچر وار کو ایک سڑک حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ اس حادثے میں 12افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر جموں شاہرارہ پر رامبن کے ڈگڈول علاقے میں ایک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ جس میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ ڈگڈول کے مقام پر ایک تیز رفتار گاڑی سے ڈرائیور نے کنٹرول کھودیا جس کے نتیجے میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس حاثے میں مزید بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ان میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد حادثے کی جگہ چیخ و پُکار اور زخمیوںکے کہرانے کی آوازیں سن کر آس پاس کے لوگوں اور پولیس نے بچاﺅ کارروائی شروع کرتے ہوئے سبھی زخمیوںکو ہسپتال پہنچایا ۔ ادھر پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔