کم ازکم19، نومبر تک موسم خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
حالیہ کئی دنوں سے موسم خشک رہنے اورمطلع عمومی طورپرصاف رہنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب سری نگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ سری نگر میںجمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب اب تک کی سرد ترین رات کے ساتھ وادی کشمیر میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔اس دوران جمعہ کی صبح بھی سری نگرسمیت کئی علاقوںمیں صبح کے وقت گہری دُھند رہی ،جسکے نتیجے میں ڈرائیوروںکوہیڈلائٹس آن کرکے گاڑیاں چلانی پڑیں۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سری نگر میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایاگیاکہ سری نگر شہر میں سال کے اس وقت درجہ حرارت معمول سے منفی0.5سینٹی گریڈ سے کم ہے اور یہ اس موسم میں اب تک سب سے کم تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن قاضی گنڈ میں گزشتہ رات کے 0.6سینٹی گریڈ کے مقابلے میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کم از کم درجہ حرارت0.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اوریہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایاگیاکہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور معمول کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات میں مزیدبتایاگیاکہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میںجمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کم از کم درجہ حرارت 1.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ وہاں معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔عہدیدار نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کم از کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کم از کم 19 نومبر تک موسم خشک رہے گا۔