دس لاکھ روپے مالیت کے تلائی زیورات بر آمد دوافراد سلاخو ںکے پیچھے /پولیس
وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے نقب زنی کے معاملے کو36گھنٹے کے اندراندرحل کرنے اور دس لاکھ روپے کے تلائی زیورات برآمدکرکے نقب زن کوسلاخوں کے پیچھے دھکیل دینے کادعویٰ کیا۔ نونومبر کوپولیس پوسٹ سوئی بگ بڈگام کوایک شکایت شوکت احمدزرگرولدغلام نبی ساکنہ ڈنگی پورہ بڈگام کی طرف سے تحریری طور پرملی کہ سوئی بُگ بازار میں قائم ان کے دوکان کولوٹاگیاہے اورنامعلوم نقب زن لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑاکرفرارہوئے بڈگام پولیس نے تحریری شکایت ملنے کے بعد ایف آئی آر زیرنمبر 337/2021درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لینے کے بعدمعاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے کئی مشتبہ افراد کوپوچھ تاچھ کی غرض سے حراست میں لے لیاپولیس ٹیم جس کی سربراہی انسپیکٹر توفیق زارڈو نے دو افرادسیعدظفرشاہ عرف ظفرسفاری ولدسیدمظفرشاہ اورعمران حسین ملہ ولد غلام محمد ساکنان یاکہمنہ پورہ پٹن کی گرفتاریاں عمل میں لاکران سے پوچھ تاچھ شروع کی جسکے دوران گرفتارکئے گئے افراد نے دس لاکھ روپے مالیت کے تلائی زیورات جس میں 25انگھوٹیاں 20جھمکے دو ڈبل جھمکے ایک بروج دو جھمکے ایک چوکرسٹ مائی ائرٹاپس نوجھمکا اور چین پینڈلم ان کی نشاندہی پربر آمدکئے۔ مزکورہ افرا دسے پوچھ تاچھ مزیدشرع کی گئی اور مزیدگرفتاریوں کوخارج از امکان قرارنہیں دیاجاسکتاہے ۔ایس ایس پی بڈگام نے اس بات کی تصدیق کی کہ سوئی بگ بڈگام میں نقب زنی کے واقعے کو36گھنٹے کے اندراندرحل کرکے دونقب زنوں کوسلاخوں کے پیچھے دھکیل کران کی نشاندہی پردس لاکھ روپے کے تلائی زیورات برآمدکرلئے گئے ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق سماجی بدعات انجام دینے والوں اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افرادکوکسی بھی صورت میں بخشانہیں جائےگا اوران کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائےگی۔