78 گرام چرس برآمد،نجی گاڑی ضبط،کیس درج :پولیس
لارکی پورہ اونتی پورہ میں مکان سے چرس برآمد،خاتون گرفتار
سری نگر/معاشرے میں منشیات کی لعنت سے نمٹنے کےلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ اور اونتی پورہ میں پولیس نے ایک خاتون سمیت4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے چرس برآمد کیاگیاہے۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں بتایاکہ ایس ایچ اﺅ پولیس تھانہ پٹن کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے ریلوے کراسنگ پٹن کے قریب ایک چوکی پر ایک گاڑی (ارٹیگ)زیر نمبرJK05M-8404 کو روکا۔ گاڑی پر3 افراد سوار تھے جن کی شناخت جان محمد میر ولد غلام محمد میر ساکن نلہ پالپورہ، محمد یعقوب میر ولد مرحوم عبدالعزیز ساکنہ نلہ پالپورہ اور فیصل احمد حجام ولد غلام قادر ساکنہ پشواری اننت ناگ کے طور پر ہوئی۔تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے78 گرام ممنوعہ چرس (پاو ¿ڈر کی شکل میں) برآمد ہوا۔ تینوںملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیستھانہ پتن منتقل کر دیا گیا ۔ مزید برآں، جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔پولیس سٹیشن پتن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔اس دوران اونتی پورہ پولیس نے ایس ایچ اﺅ کی قیادت اور متعلقہ تحصیلدار کی نگرانی میںلارکی پورہ میں ایک خاتون کے رہائشی مکان پر اچانک چھاپہ ڈالکروہاں سے500گرام چرس جیسا مادہ برآمدکیا ۔خاتون کو منشیات فروشی کی پادش میں گرفتار کیاگیا ،اور پولیس نے تھانہ اونتی پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔پولیس نے اس اپیل کااعادہ کیاکہہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ منشیات کی فروخت یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کی کسی بھی صورت میں قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ کو اطلاع دیں یا 112 پر ڈائل کریں۔پولیس نے کہاکہ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں کیمونٹی کا تعاون بہت ضروری ہے۔ بارہمولہ اوراونتی پورہ پولیس مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔