لیفٹیننٹ گورنر کے صلاحکار فاروق خان نے جسمانی طور معزور افراد کی فلاح و بہبود کےلئے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں افسران اور متعلقین کے ساتھ بات کی ۔ انہوںنے مذکورہ طبقہ کےلئے رائج سکیموں کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوںنے جسمانی طور معزور افراد کو مصنوعی اعظاء، وہیل چیر ، سماعت کے آلات اور پنشن کی شکل میں مالی امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقعے پر انہوںنے ہدایت دی کہ سرکار ی اور غیر سرکاری بلڈنگوں کی تعمیر کے دوران ایسے افراد کی رسائی کے حساب سے تعمیر کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس طرح سے جسمانی طور معزور افراد کی سرکاری اداروں تک آسان رسائی ممکن ہوسکے گی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ سرکار پی ڈبلو ڈیز کی ویلفیئر کےلئے متعدد اقدامات اُٹھارہی ہے ۔