ADVERTISEMENT
سرینگر//بارہ مولہ میں نہانے کے دوران کمسن لڑکا غرقآب ، ریسکیو آپریشن جاری ۔ یو پی آئی کے مطابق بارہ مولہ کے اولڈ ٹاون میں بدھ کی سہ پہر اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب کمسن لڑکا حازم نثار ولد نثار احمد ساکن جلہ شیری دریائے جہلم میںنہا رہا تھا کہ اس دوران وہ غرقآب ہوا۔ آس پاس موجود لوگوں نے گر چہ فوری طورپر پانی میں چھلانگ لگا کر لڑکے کو بچانے کی کوشش کی تاہم کمسن لڑکے کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس اور ایس ڈی آرایف نے کمسن لڑکے کی لاش کو باز یاب کرنے کی خاطر آپریشن شروع کیا ہے۔
ADVERTISEMENT












