سرینگر/سری نگر مئی ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوری نے منگل کو افسران کی ایک میٹنگ طلب کی تاکہ تلمولہ گاندربل اور کولگام، اننت ناگ اور کپواڑہ سمیت دیگر اضلاع میں میلہ کھیر بھوانی کے جشن کے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ میں گاندربل، کولگام، کپواڑہ اور اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر سیاحت، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، کشمیر ایف سی ایس اینڈ سی اے، کے پی ڈی سی ایل، انفارمیشن، ٹرانسپورٹ، پی ایچ ای، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، ایس ایم سی، ایس آر ٹی سی، ریلیف اور بحالی کے افسران کے علاوہ میلہ کھیر بھوانی یاترا ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے افسران کو تولمولہ، گاندربل،۔ ٹکر، کپواڑہ؛ لکتی پورہ اشمکم، اننت ناگ اور کولگام ضلع میں ماتا تریپورسندری دیوسر اور ماتا کھیر بھوانی منزگام، کے اہم مندروں میں بجلی اور پینے کے پانی سمیت تمام سول انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے متعلقہ افراد کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کے لیے مناسب آمدورفت کی سہولت کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں ماتا کھیر بھوانی مندر کے دورے کے دوران تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مختلف ٹرانزٹ کیمپوں پر بسیں دستیاب کرانے کی بھی ہدایت کی۔اس کے علاوہ انہوں نے ایس ایم سی کو میلے کے دوران موبائل بیت الخلا فراہم کرنے کی ہدایت دی، اور متعلقہ ایجنسیوں سے کہا کہ وہ میلہ کھیر بھوانی کے آغاز سے قبل تولمولہ میں تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کاموں کو مکمل کریں۔انہوںنے ڈی سی گاندربل کو ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کے لیے مناسب انتظامات کرنے کے علاوہ میلہ ماتا کھیر بھوانی کے شرکاءکی سہولت کے لیے واٹر پروف ٹینٹ کا انتظام کریں۔انہوں نے ڈی سی گاندربل سے کہا کہ وہ یاتریوں کی آمد کے بارے میں بروقت رابطہ کرنے کے لیے ایک نوڈل افسر کا تقرر کریں تاکہ درشن کے لیے ہجوم سے بچنے کے لیے احاطے میں عقیدت مندوں کے داخلے کو کنٹرول کیا جا سکے۔بیدھوری نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پچھلے سال سے زیادہ یاتریوں کی آمد کے پیش نظر انتظامات میں 20 فیصد اضافہ کریں۔دریں اثنا، ماتا کھیر بھوانی یاترا ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں نے اس موقع پر گزشتہ سال کی تقریبات کے دوران عقیدت مندوں کو فراہم کیے گئے وسیع انتظامات اور سہولیات کے لیے ڈویژنل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔شاہ ہمدان کے عرس کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے متعلقہ ڈی سیز کو ہدایت کی کہ وہ خانقاہ مولا سری نگر، خانقاہ فیض پناہ ترال، جناب صاحب صورہ میں شاہ ہمدان کے عرس کی تقریبات کے لیے مناسب انتظامات کریں۔