خواتین ، عمر رسیدہ افراد اور بچے کھلے دھوپ میں گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں
سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.1اور جموں میں 42.3ریکارڈ کیا گیا
سرینگر/23نومبر///وادی کشمیر میں دن کے درجہ حرار ت میں مسلسل اضافہ کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چھ دنوں تک موسم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ ادھر سرینگر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے جہاں جمعرات کو درجہ حرارت 42.3ریکاڈ کیا گیا ۔ ادھر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اننت ناگ میں جمعرات کو 30.4ڈگر اور پلوامہ میں 31.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح بڈگام میں 30.6ڈگری اور بارہمولہ میں 29.8، شوپیاں میں 30.4دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر لوگوں سے کہا گیا ہے کہ بچوں ، عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کو احتیاط برتنا چاہئے اور زیادہ دھوپ میں گھر نہ نکلیں۔