جموں میں پارہ 42ڈگری سے تجاوز کرگیا، سڑکوں نے آگ اُگلنی شروع کی
پارہ 44ڈگری تک بڑھے گا ،بچوں ،عمر رسیدہ افراد کےلئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری
سرینگر/22مئی/وادی میں رات اور دن کے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور بدھ کو بھی دن بھر گرمی برابر جارہی رہی ۔ ادھر جموں میں پارہ 42ڈگری سے تجاوز کرگیا جس کے نتیجے میں جموں ڈویژن میں سڑکیں جہنم کی آگ اُلگ رہی ہے ۔ آنے والے دنوں میں یہ 44 ڈگری کو عبور کرنے کی توقع ہے خاص کر شاید 27-28 مئی تک درجہ حرارت مزید بڑھے گاادھر شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات اور محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس میں بچوں اور خاص طور پر بزرگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کھلی دھوپ میں باہر جانے سے گریز کریں اور گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سیال کا استعمال کریں۔