حفاظتی انتظامات کا از سر نو جوائزہ لینے کے بعد حفاظتی بندوبست کو حتمی شکل
پارلیمانی سیٹ پر 18 اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ 1830294 ووٹر
سرینگر/22مئی//25مئی کو پارلیمانی نشست اننت ناگ راجوری کےلئے انتخابات ہورہے ہیں جس کےلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور جنوبی کشمیر میں حفاظت کے سخت اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ پر 18 اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ 1830294 ووٹر ہیں جن میں 930379 مرد اور 899888 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ 27 تیسری جنس شامل ہیں۔ جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ پر 25 مئی کو بے گھر ووٹروں کی ووٹنگ کے لیے جموں میں 21 پولنگ اسٹیشن اور آٹھ معاون مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ادھر گزشتہ دنوں ایک سیا ح گاڑی پر حملے اور ایک بی جے پی کارکن کی ہلاکت کے بعد ضلع میں حفاظتی انتظامات کا از سر نوجائزہ لیا گیاتاکہ انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو قبل از وقت ٹالا جاسکے ۔