نئی دلی/چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس( جنرل انیل چوہان نے 22 مئی 2024 کو ‘ سائبر سُرکشا 2024 مشق’ میں شرکت کی اور ہندوستان کی سائبر دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ جامع سائبر دفاعی مشق ڈیفنس سائبر ایجنسی کی جانب سے 20 سے 24 مئی 2024 تک منعقد کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد تمام سائبر سیکیورٹی اداروں کی سائبر دفاعی صلاحیت کو مزید فروغ دینا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ یہ مختلف فوجی اور ممتاز قومی تنظیموں کے شرکاء کے درمیان تعاون اور انضمام کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ سی ڈی ایس نے سائبر ڈومین میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتحاد کی اہم ضرورت کو اجاگر کیا اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے ماحول کو فروغ دینے کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے مشق کے انعقاد میں شرکاء اور عملے کی لگن اور کوششوں کو سراہا۔ مشق سائبر سُرکشا۔ 2024 کا مقصد شرکاء کو ان کی سائبر دفاعی مہارتوں، تکنیکوں اور صلاحیتوں کو بڑھا کر بااختیار بنانا ہے کہ وہ بہترین طریقوں کا اشتراک کریں، اور متحد اور مضبوط سائبر ڈیفنس پوزیشن کے لیے کام کریں۔ یہ سائبر ڈیفنس فریم ورک کی منصوبہ بندی اور تیاری میں جوائنٹ مین شپ اور ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔ یہ تقریب بڑھتی ہوئی اہم سائبر ڈومین میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہندوستانی مسلح افواج کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔