مجموعی طور پر ووٹ ڈالنے کی شرح 65.8فیصدی سے زائد رہی ، سب سے زیادہ ووٹ اودھمپور ویسٹ میں پڑے
سرینگر /19اپریل//لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے تحت اودھمپور نشست پر جمعہ کو صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئے اور اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے والوں میں جوش و خروش دیکھا گیا اگرچہ دوپہر تک لوگوں کی کم تعداد ووٹ ڈالنے کےلئے گھروں سے نکلیں تاہم بعد دوپہر کثیر تعداد میں لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کےلئے گھروں سے باہر آئے اور اس طرح سے ادھم پور سیٹ پر شام 5 بجے تک 65.08 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے تحت اودھمپور نشست پر جمعہ کو صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئے اور اپنی رائے دہی کا استعمال کرنے والوں میں جوش و خروش دیکھا گیا اگرچہ دوپہر تک لوگوں کی کم تعداد ووٹ ڈالنے کےلئے گھروں سے نکلیں تاہم بعد دوپہر کثیر تعداد میں لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کےلئے گھروں سے باہر آئے اور اس طرح سے ادھم پور سیٹ پر شام 5 بجے تک 65.08 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ادھم پور پارلیمانی حلقہ میں16,23,195 ووٹر 2,637 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے گئے اور 12 امیدوارمیدان میں تھے ۔دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا لوک سبھا الیکشن ہے۔ لوک سبھا انتخابات پانچ مرحلوں میں ہوں گے۔ اس کے بعد نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ادھر ادھم پور سیٹ پر شام 5 بجے تک 65.08 فیصد ووٹنگ ہوئی، سب سے زیادہ اودھم پور ویسٹ میںسب سے زیادہ ووٹنگ ادھم پور ضلع ادھم پور کی مغربی اسمبلی سیٹ پر ہوئی۔ یہاں 69.96 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ادھم پور لوک سبھا سیٹ دوپہر میں ایک بار ابر آلود ہو گئی۔ لوگ گھنے بادلوں اور تیز ہوا کے درمیان ووٹ ڈالتے رہے۔ اس کے ساتھ ہی تقریباً چار بجے کٹھوعہ میں موسلادھار بارش شروع ہوئی۔ ایسے ووٹرز کو پولنگ سٹیشن میں ہی بنائے گئے ہال میں لے جایا گیا۔ بارش کے باوجود جمہوریت کے تہوار کے لیے لوگوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔سہ پہر 3 بجے تک ادھم پور لوک سبھا سیٹ پر 57.09 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ان میں کٹھوعہ ضلع کی جسروتی ویز سیٹ پر سب سے زیادہ 62.03 فیصد ووٹنگ ہوئی۔شام پانچ بجے تک علاقہ وار پولنگ میں بانی – 54.71،بانہال – 48.03،بسوہلی- 56.56،بھدرواہ- 53.78،بلور- 58.21،چائنی- 58.03،ڈوڈا- 58.06،ڈوڈا ویسٹ- 59.05،ہیرا نگر- 57.62،اندروال- 61.10،جسروٹا- 62.03،کٹھوعہ (ایس سی) – 59.27،کشتواڑ- 49.34،پدر-ناگاسینی- 56.62،رامبن- 57.98،رام نگر (ایس سی) – 58.63،ادھم پور ایسٹ- 61.30،اودھم پور ویسٹ- 58.82،کل- 57.09شام پانچ بجے تک انتخابی رجحان دیکھنے کو ملا ۔