لگاتار بارشوں سے زمین دھنسنے کے واقعات ،کولگام میں مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے ایک خاتون کی موت
ندی نالوں اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند، 21اپریل سے موسم میں بہتری آسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات
سرینگر/وادی کشمیر میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں جاری رہنے کے بیچ کولگام میں مٹی کے تودے گرآنے کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 21اپریل سے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے ۔ اس بیچ لگاتار موسم ابر آلود رہنے اور میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئی ہے ۔دریں اثناءوادی کشمیر میں مسلسل بارشیں جاری رہنے کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی ہے جبکہ دریائے جہلم اور جھیل ڈل سمیت دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں تازہ بارشوں کی لہر جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کے بارشیں اور بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت کئی دیگر اضلاع میں بعد دوپہر اگرچہ بادلوں کی اوٹ سے سورج نکل آیا تاہم کچھ وقت بعد ہی مطلع پھر ابر آلود ہوا اور کئی جگہوں پر پھر سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں 8.7 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 4.7 ملی میٹر، پہلگام میں 22.8 ملی میٹر، کپواڑہ میں 21.6 ملی میٹر، کوکرناگ میں 46.8 ملی میٹر، گلمرگ میں 30.9 ملی میٹر، جموں میں 9.2 ملی میٹر، بانہال سے 28 ملی میٹر، 28 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کٹرا 10.0 ملی میٹر اور بھدرواہ 8.2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ دریں اثناءوادی کشمیر میں مسلسل بارشیں جاری رہنے کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی ہے جبکہ دریائے جہلم اور جھیل ڈل سمیت دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیا ت نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔ جبکہ 20 اپریل کو کئی مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے اور21 سے 25 اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔26 سے 27 اپریل تک کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔وادی میں مسلسل بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔ سرینگر میں گزشتہ رات کم از کم 9.2 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 9.6 کے مقابلے میں کم از کم 8.6 ° C ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاو ¿ن کے لئے یہ معمول سے 2.1 زیادہ تھا۔پہلگام میں گزشتہ رات 7.2 کے مقابلے میں 4.8 کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے معمول سے 1.4 زیادہ تھا۔بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ بارشیں لگاتار جاری رہنے کی وجہ سے زمین نرم ہوئی ہے اور کئی جگہوںپر زمین زمین دھنس جانے اور مٹی کے تودے گرآنے کا امکان ہے اسلئے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔