کولگام میں کنویں میں گر کر ایک غیر مقامی مزدور سمیت دو افراد لقمہ اجل
سرینگر /جنوبی کشمیر میں ایک کنویں میں گر کر ایک غیر مقامی مزدو ر سمیت دو افراد کی جان چلی گئی ہے جبکہ کوکرناگ اننت ناگ میں مٹی کے تودے کی زد میں آکر عارضی کوٹھوعہ زمین بوس ہونے کی وجہ سے ایک خاتون کی موت ہوئی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چک پورہ علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک ٹرنچ پر کام کرنے کے دوران دو افراد کا پیر پھسل گیا اور اسی کنویں میں جاگرے ۔ جس کی وجہ سے دو ایک غیر مقامی مزدور سمیت دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کنویں میں گرنے کے فوری طور اگرچہ بچاﺅ کارروائیاں شروع کی گئیں اور ان کو باہر نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی ۔وی او آئی کے نمائندے غلام نبی کھانڈے نے بتایا کہ وہ کھائی میں کام کر رہے تھے کہ اچانک پھسل کر اس میں گر گئے اور ان کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد پولیس، مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور انہیں بچایا۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت کولگام کے مقبول احمد ڈار اور بنگال کے عزیز الرحمان کے طور پر کی گئی ہے۔ادھر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام، گلزار احمد ڈار نے بتایا کہ دو کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔ دریں اثناءاننت ناگ ضلع کے کوکرناگ علاقے میں جمعہ کو مٹی کے تودے گرنے سے ایک عارضی کوٹھہ کو نقصان پہنچنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ وی او آئی کے مطابق تکیہ ماگام کوکرناگ میں مسلسل بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے ایک کوٹھہ کو نقصان پہنچا ہے جو کہ ابو حامد ولد ابو رحمان اہانگر کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں ان کی اہلیہ سلیمہ بیگم ملبے کے نیچے آکر زخمی ہوگئیں جنہیں علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔دریں اثناء حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔